واساٹوبہ میں پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے متحرک

واساٹوبہ میں پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے متحرک

شہریوں کو گھروں میں پانی کی ٹینکیوں پر فلوٹ والو لازمی لگانے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واسا میٹھے پانی کے غیر ضروری ضیاع کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گیا۔ ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے شہریوں کو گھروں میں نصب پانی کی ٹینکیوں پر فلوٹ والو لازمی لگانے کی ہدایت کرتے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں مروجہ قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی،ایم ڈی واسا کامران کاہلوں نے کہا کہ پانی قیمتی قومی اثاثہ ہے ، اسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جا سکتا،گھروں میں فلوٹ والو نصب نہ ہونے کے باعث ٹنکی بھرنے کے بعد پانی مسلسل بہتا رہتا ہے ، جس سے روزانہ بڑی مقدار میں میٹھا پانی ضائع ہو جاتا ہے ، شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر پانی کی ٹینکیوں پر فلوٹ والو نصب کروائیں،انہوں نے کہا کہ واسا کی فیلڈ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو پانی کی ٹنکیوں کا سروے کریں گی اور فلوٹ والو کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا،جن گھروں میں فلوٹ والو نصب نہیں ہوگا، انکے مالکان کو قواعد کے مطابق نوٹس دینے کے ساتھ ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...