چنیوٹ:مائننگ کیلئے آبادی خالی کرانے کے خدشے پر احتجاج ، دھرنا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے لوہے کے ذخائر نکالنے کے لیے درکار جگہ پر آبادی کو بے دخل کیے جانے کے خدشے اور پٹواریوں کی جانب سے گھر گھر سروے کرنے کے خلاف خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی۔
سینکڑوں گھریلو خواتین شاہنواز کالونی ٹھٹہ موچیاں سے رجوعہ روڈ تک ریلی کی صورت میں پہنچیں اور جھنگ روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خواتین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر ‘‘آبادی بچاؤ اور مل کو آبادی سے دور بناؤ’’ کے نعرے درج تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments