1کروڑ 38 لاکھ کا جعلی چیک دینے پرگندم ڈیلر کے خلاف مقدمہ
1کروڑ 38 لاکھ کا جعلی چیک دینے پرگندم ڈیلر کے خلاف مقدمہ ملزم نے کچھ رقم دیکر باقی پیسوں کا جیک دے دیا لیکن بینک نے اس کو قبول نہ کیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا(ایک کروڑ 38 لاکھ روپے کا چیک بینک سے ڈس اونر ہونے پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر علاقہ سلانوالی کے گندم کے بڑے ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سلانوالی کے نواحی قصبہ سوبھاگہ کے قریبی چک نمبر 137/138 شمالی کی جناح کالونی کے رہائشی محمد حفیظ ولد فلک شیر قوم کھوکھر نے چک نمبر 168/171 شمالی کے رہائشی گندم کے بڑے بیوپاری خرم شہزاد ولد عبد الحمید کو ایک کروڑ 48 لاکھ روپے مالیت کی 4553 من گندم فروخت کی تھی اور گندم کے بیوپاری خرم شہزاد نے 10 لاکھ روپے کی نقد ادائیگی کرتے ہوئے ایک کروڑ 38 لاکھ بقایا رقم کا چیک دیا تھا جو بینک برانچ سے ڈس اونر ہو گیا جس پر تھانہ شاہ نکڈر نے پولیس نے متاثرہ شخص محمد حفیظ ولد فلک شیر کی درخواست پر گندم کے بیوپاری خرم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments