بیمار جانور کا مضر صحت گوشت چیکنگ کے بعدتلف

بیمار جانور کا مضر صحت گوشت چیکنگ کے بعدتلف

بیمار جانور کا مضر صحت گوشت چیکنگ کے بعدتلف رکشہ میں لوڈ 460 کلو بیمار جانور کا گوشت لیجایا جا رہا تھا، مقدمہ درج

سلانوالی(نمائندہ دنیا )پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کاروائی رکشہ میں لوڈ 460 کلو بیمار جانور کا مضر صحت گوشت برآمد کر کے ویٹرنری ڈاکٹرز کی چیکنگ کے بعد گوشت کو تلف کر دیا تھانہ سلانوالی پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سلانوالی پولیس نے دوران گشت ایک رکشہ کو روکا اور پڑتال کی تو رکشے میں بدبودار گوشت پایا گیا پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کو اطلاع دی جس پر فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر غلام شبیر اور واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لایئو سٹاک ڈاکٹر حافظ احسان اللہ اور ویٹرنری ڈاکٹر مہتاب حیدر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے گوشت کو چیک کرنے کے بعد اسے مردار اور مضر صحت قرار دیتے ہوئے تلف کر دیا بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے سیفٹی آفیسر غلام شبیر ولد خوشی محمد کی درخواست پر دو افراد مسمیان محمد وارث سکنہ چک نمبر 127 شمالی اور اللہ دتہ ولد دوست محمد سکنہ چک نمبر 143 شمالی سلانوالی کے خلاف دی پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔کے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا ملزم اللہ دتہ نے اپنے بیان میں اقرار کیا ہے کہ یہ بدبودار مردار اور مضر صحت گوشت سلانوالی کے مختلف ہوٹلز کو سپلائی کیا جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...