پی ایچ اے :گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافے کاانکشاف
خزانے کو کروڑوں کا نقصان ،جدید نظام سے حاضری میں شفافیت آئیگی:انتظامیہ
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے پارکس سنوارنے والے ادارے پی ایچ اے میں ملازمین کی حاضری کا نظام ہی سوالیہ نشان بن گیا۔ملازمین کی حاضری کی مؤثر مانیٹرنگ کا کوئی جامع میکنزم نہ ہونے کے باعث گزشتہ سات برس کے دوران گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے ۔گریٹر اقبال پارک اور خورشید پارک میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کے معاملے پر اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہی ہے ، جبکہ ان ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔ماضی میں پی ایچ اے کی جانب سے ملازمین کی حاضری کے لیے نجی کنٹریکٹر کو ٹھیکہ بھی دیا گیا تھا، تاہم حاضری کی مؤثر نگرانی کا مستقل نظام نہ بن سکا۔پی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق جدید نظام کے نفاذ سے حاضری میں شفافیت آئے گی، گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ممکن ہوگی اور سرکاری وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے گا۔پارکس کی دیکھ بھال پر مامور عملے کی اصل تعداد اور حاضری کا ریکارڈ اب ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر ہوگا، جبکہ گھوسٹ ملازمین کے معاملے میں جاری تحقیقات بھی اپنے انجام تک پہنچیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments