بھاٹی انڈر پاس کے اطراف سروس روڈز پر اسفالٹ مکمل

بھاٹی انڈر پاس کے اطراف سروس روڈز پر اسفالٹ مکمل

سرکلر روڈ کی جانب جانے والی سڑک پر اسفالٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل، بیوٹیفکیشن آخری مراحل میں داخل ہے ۔ انڈر پاس کی لین مارکنگ مکمل، بیرل پر بیوٹیفکیشن کی جا رہی ہے ۔انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈز پر اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ انڈر پاس کے اطراف کی سروس روڈز کے ساتھ فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہے ۔ داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈر پاس کے داخلی راستوں پر فنشنگ کے کام بھی آخری مراحل میں ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک سے سرکلر روڈ کی جانب جانے والی سڑک پر اسفالٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...