کلیکٹر آف کسٹمز ملتان کی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج

 کلیکٹر آف کسٹمز ملتان کی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج

ضبط شدہ سامان اور گاڑی قانونی مالکان کو واپس کرنے کا فیصلہ درست قرار

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس احسن رضا کاظمی نے کسٹم ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف کلیکٹر آف کسٹمز ملتان کی اپیل کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے کلیکٹر آف کسٹمز ملتان کی کسٹمز ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی،عدالت نے کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کا ضبط شدہ سامان اور گاڑی قانونی مالکان کو واپس کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جواب دہندگان نے سامان کی قانونی خریداری ثابت کرنے کے لیے مناسب دستاویزی ثبوت پیش کئے ،جواب دہندگان نے جی ڈیز، سیلز ٹیکس انوائسز، سیلز ٹیکس ریٹرنز، بلٹیاں اور دیگر دستاویزات ٹریبونل کے سامنے پیش کیں، محکمہ کسٹمز دستاویزات کو ضبط شدہ سامان کے ساتھ ملا کر تصدیق کرنے میں ناکام رہا،اپیلٹ ٹریبونل نے درآمد کے وقت اور ضبطگی کے وقت بنائی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...