ون ویلنگ والی موٹرسائیکلوں کو بلیک لسٹ کروانے کا فیصلہ
رواں ماہ مختلف کارروائیوں میں 31ون ویلرز گرفتار ، 29مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے گزشتہ سال سے اب تک ون ویلنگ میں ملوث تمام موٹرسائیکلوں کو بلیک لسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق اب تک 120 سے زائد موٹرسائیکلیں بلیک لسٹ کی جا چکی ہیں۔ بلیک لسٹ موٹرسائیکلیں سیف سٹی کیمروں کی نظر میں آتے ہی فوری کارروائی کی زد میں آئیں گی۔دریں اثنا ماہِ اگست کے دوران مختلف کارروائیوں میں 31ون ویلرز کو گرفتار کرکے 29 مقدمات درج کیے گئے ۔رواں سال لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 962 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments