چیک ڈس آنر ،تفتیشی کو جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرنیکاحکم
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے 50 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے تفتیشی کو حقائق کی روشنی میں معاملہ کی مکمل جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار سسٹم سے آنکھ مچولی کھیل رہا ہے ، پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار عدم پیروی درخواست ضمانتیں مسترد کروا کر دوبارہ نئی درخواست ضمانت دائر کر دیتا ہے ، تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کرتے ہیں مگر ملزم نہیں ملتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments