چور 8 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی دو قیمتی گائے لے گئے

چور 8 لاکھ 45 ہزار روپے  مالیت کی دو قیمتی گائے لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )کے نواح میں مویشی چوری کی 3 وارداتیں نامعلوم چور 8 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی دو قیمتی گائے اور ایک اعلیٰ نسل کی بکری چوری کر کے لے گئے۔

 تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر تین علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے چوری کی پہلی واردات چک نمبر 127 جنوبی کے رہائشی محمد اجمل ولد محمد سلیم قوم آرائیں کے ڈیرہ پر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور تین لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے چوری کی دوسری واردات بلاک نمبر ایک سلانوالی کے رہائشی محمد زبیر ولد فتح محمد قوم مسلم شیخ کے گھر کے باہر ہوئی جہاں سے نا معلوم چور 95 ہزار روپے مالیت کی قیمتی بکری چوری کر کے لے گئے چوری کی تیسری واردات قصبہ شاہ نکڈر کے نواحی چک نمبر 165 شمالی کے رہائشی عزیز اللہ ولد محمد ریاض خان بلوچ کے ڈیرہ پر ہوئی ۔جہاں سے نامعلوم چور 4 لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...