ٹوبہ:غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ، 1175 کلو گوشت تلف
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے یونٹ سیل کر دیا ،ملز موں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، گو جرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے لائیو سٹاک حکام اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیمار، لاغر اور نیم مردہ جانوروں کو ذبح کرکے ناقص اور مضرِ صحت گوشت تیار کرنے والے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 1175 کلوگرام گوشت تلف کر دیا، یونٹ سیل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک غیر قانونی مذبح خانے میں بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرکے ان کا گوشت تیار کیا جا رہا ہے ۔ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے لائیو سٹاک حکام اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملزم وحید احمد اور اس کے ایک نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments