ایمان، اتحاد اور تنظیم میں بڑی طاقت پوشیدہ :پیپلز لیبر بیورو

 ایمان، اتحاد اور تنظیم میں بڑی طاقت پوشیدہ :پیپلز لیبر بیورو

جشنِ آزادی صرف منانے نہیں جشن کے مقاصد پورے کرنے کا تقاضا بھی کرتا ہے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری لال حسین راشد، سٹی صدر رانا منظور احمد خان اور جنرل سیکرٹری سٹی سید علی اکبر چندے شاہ نے کہا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات منانے کے ساتھ ساتھ قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کو عملی جامہ پہنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانیانِ پاکستان کے خوابوں کے وطن میں مزدور، کسان اور عام آدمی آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم کیوں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی 79ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب بانی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سابق سٹی صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمود الحسن ڈار کی رہائش گاہ، کوتوالی روڈ فیصل آباد پر منعقد ہوئی۔مقررین نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم میں بڑی طاقت پوشیدہ ہے اور باہمی اخوت و یکجہتی کے بغیر نہ ملکی ترقی ممکن ہے اور نہ ہی عوامی خوشحالی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو دوبارہ اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط اور باوقار پاکستان کی تعمیر کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...