شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک

خضدار:(دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مختلف مقامات پر مؤثر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ کہ دہشت گرد علاقے میں تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں موجود تھے، فورسز کی پیش قدمی پر دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ شروع کردی جس پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

دوسری جانب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی کلیئر کیا۔

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا اور دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...