امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور ڈنمارک کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ میں دو نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اڈہ جنوبی گرین لینڈ کے نارسار سواک میں قائم کیا جائے گا جہاں امریکا نے سرد جنگ کے دور میں فوجی اڈہ قائم کر رکھا تھا، جبکہ دوسرا مشرقی گرین لینڈ کے میسٹرس وگ میں ہوگا، جہاں اس وقت ڈنمارک کی خصوصی فورس تعینات ہے۔
امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں تاہم گرین لینڈ کے عوام کی بڑی اکثریت اس خیال کو مسترد کرتی ہے۔
ڈنمارک کے مطابق نئے معاہدے کے ذریعے آرکٹک خطے کی سکیورٹی کو نیٹو کے دائرہ کار میں مزید مضبوط کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments