امریکی صدر کا بیلاروس سے بڑی مقدار میں کھاد، پوٹاش خریدنے کے ممکنہ معاہدے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیلاروس سے بڑی مقدار میں کھاد، خصوصاً پوٹاش، خریدنے کے ممکنہ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا بیلاروس سے کھاد کی خریداری کے لئے بڑے معاہدے پر کام کر رہا ہے اور اس کی قیمت کینیڈا سے موجودہ خریداری کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔
بیلاروس روس کا قریبی اتحادی ہے اور یوکرین جنگ میں ماسکو کی حمایت کرتا ہے، جبکہ واشنگٹن بیلاروس میں اپوزیشن اور اختلافِ رائے رکھنے والوں کے خلاف حکومتی اقدامات پر بھی تنقید کرتا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments