امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر کی جانب سے 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا ڈٹ گیا، امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔
امریکا کے مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے اس یکجہتی کا اظہار صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این ، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کے صحافیوں پر وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کے سبب کیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
فاکس نیوز میڈیا، اے بی سی نیوز، سی بی ایس نیوز، این بی سی نیوز اور سی این این نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوام کا اہم ترین مفاد ہے کہ وہ حکومت سے متعلق درست اور آزاد معلومات حاصل کریں، کسی انتظامیہ کو بھی نیوز آرگنائزیشنز کو محض اس لیے محدود نہیں کرنا چاہئے کہ وہ ادارے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب وائٹ ہاؤس پول نے کہا ہے کہ آج سے ٹی وی پول صدر ٹرمپ کی پول کوریج کو کور نہیں کرے گا اور اس پول کا کوئی متبادل بھی نہیں ہوگا۔
اس سے قبل تینوں میڈیا اداروں کے صحافیوں نے بتایا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ان کے داخلے کی دستاویز منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
صدر ٹرمپ نے ان تینوں اداروں کے صحافیوں پر داخلہ بند کرتے ہوئے کسی خاص نیوز کی نشاندہی نہیں کی تھی، یہ بھی دھمکی دی تھی کہ دیگر نیوز اداروں کے صحافیوں پر بھی وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کیے جاسکتے ہیں۔
سی این این ، ایم ایس ناؤ اور پولیٹکیو نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ صدرٹرمپ کے اقدام کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments