کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز
شکرگڑھ: (دنیا نیوز) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے جہاں مذہبی رسومات، عبادات اور یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر سے آئے یاتری دربار پر حاضری اور عبادات میں مصروف ہیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کے لیے مختلف کھانوں اور چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
دو روزہ قیام کے بعد یاتری آج تقریبات کے اختتام پر واپس روانہ ہوں گے۔
بھارتی یاتری راہداری نہ کھلنے کے باعث کرتارپور نہ پہنچ سکے۔ یاتریوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments