الائیڈ سکول میں یوم آزادی تقریب ، ٹیبلوز، ملی نغمے پیش
بچوں نے پر فارمنسز سے قیام پاکستان کی جدوجہد ،وطن سے محبت کو اجاگر کیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )الائیڈ سکول پیرمحل میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، طلبا و طالبات نے ملی جوش و جذبے کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت ٹیبلوز، ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کیے ۔ تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم ،پرنسپل چوہدری خاور سلہری الائیڈ سکول سندھیلیانوالی کے پرنسپل لیاقت کھرل، مولوی ساجد، میاں اسد حفیظ صدر پریس کلب ،میاں عمران حارث سمیت والدین، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد طلبا و طالبات نے پاکستان کی آزادی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے موضوع پر مختلف پروگرام پیش کیے ۔ ننھے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے ملی نغموں اور خوبصورت ٹیبلوز نے تقریب میں موجود شرکاکے دل موہ لیے ۔ بچوں نے اپنی پر فارمنسز کے ذریعے قیام پاکستان کی جدوجہد بزرگوں کی قربانیوں اور وطن عزیز سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا۔ سکول کو سبز ہلالی پرچموں، قومی پرچموں اور یوم آزادی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments