پریم یونین کا امیر العظیم اور سرفراز خان کی خدمات کو خراجِ تحسین

پریم یونین کا امیر العظیم اور سرفراز خان کی خدمات کو خراجِ تحسین

عوامی مسائل کے حل کے لیے جلد ٹرین مارچ کریں گے : اظہر اقبال حسن ودیگر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پریم یونین کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم مرحوم اور ریلوے لیبر یونین کے قائد محمد سرفراز خان مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن تھے ۔ ریفرنس میں امیر العظیم مرحوم کے بڑے بھائی نور العظیم، بیٹے منیب العظیم جبکہ محمد سرفراز خان مرحوم کے بیٹوں وقار خان اور شہریار خان نے بھی شرکت کی۔اظہر اقبال حسن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پریم یونین اور ریلوے کے مزدور ہر قسم کے خوف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان اور ریلوے کی خدمت اور اللہ کی رضا و آخرت کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، لیوی و بھتہ ٹیکس کے خاتمے ، بجلی سستی کرنے اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے دھرنے اور تحریک کے ساتھ ساتھ جلد بذریعہ ٹرین پورے ملک میں عوام اور مزدوروں کو آگاہ اور متحرک کرنے کے لیے ٹرین مارچ کیا جائے گا۔ امیر العظیم اور محمد سرفراز خان نے اپنی زندگی اللہ کی مخلوق کی خدمت اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں گزاری۔ آج سینکڑوں ریلوے مزدوروں کا ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہونا اس امر کا ثبوت ہے کہ مرحومین نے اپنی زندگی میں لوگوں کے دلوں میں جو مقام حاصل کیا، وہ آج بھی قائم ہے ۔ دونوں مرحومین ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔شیخ محمد انور اور خالد محمود چوہدری نے بھی خطاب کرتے ہوئے دونوں مرحومین کے ساتھ اپنے دیرینہ روابط اور مختلف واقعات بیان کیے اور ریلوے مزدوروں کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...