جامعہ مسجد فاروقیہ میں ختم نبوت و سیرت شافع محشر کانفرنس

 جامعہ مسجد فاروقیہ میں ختم نبوت و سیرت شافع محشر کانفرنس

تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت بل کو قانون کا حصہ بنایایاجائے :مولانا احمد لدھیانوی

کمالیہ(نمائندہ دنیا )جامعہ مسجد فاروقیہ میں 18 ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت و سیرت شافع محشر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ سربراہ سنی علما کونسل مولانا احمد لدھیانوی ، مرکزی صدر سنی علما کونسل مولانا اورنگزیب فاروقی ، صوبائی صدر مولانا اشرف طاہر ،مرکزی جنرل سیکرٹری سنی مولانا عبدالخالق رحمانی ، مرکزی ترجمان مولانا مفتی عبد الوحید جلالی اور چیئرمین بزم حسان شاہد عمران عارفی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے تحفظ ختم نبوت اور سرکار دو عالم ؐکی سیرت پر روشنی ڈالی ۔ مولانا احمد لدھیانوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں ایوانوں سے منظور تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کے بل کو قانون کا حصہ بنایا جائے ۔ کانفرنس قاری حبیب اللہ انور اور مولانا لطف اللہ لدھیانوی کی زیر نگرانی ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...