جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے بلا تاخیر اقدامات کا حکم

جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے  بلا تاخیر اقدامات کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ شہری عظیم شیخ کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے سلسلے میں بلا تاخیر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے متعلقہ حکام کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں، تاہم تاحال جوابات موصول نہیں ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ افراد کے کیسز انتہائی سنگین اور حساس نوعیت کے حامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...