کمشنر کا ایف آئی سی میں نئے ایمرجنسی بلاک تعمیر کا جائزہ

کمشنر کا ایف آئی سی میں نئے ایمرجنسی بلاک تعمیر کا جائزہ

کام مکمل ہونے پربیڈ 600ہوجائینگے ،مریضوں کاتیز رفتار علاج ہوگا:بریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آبادڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(ایف آئی سی) کا دورہ کیا اورہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور کہا ہسپتال کو درکار وسائل کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے ۔انہوں نے 280بیڈز پر مشتمل نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا۔مخیر  حضرات کے زیراہتمام55 کروڑ لاگت سے 4منزلہ ایمرجنسی بلاک مکمل ہوگا۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیاکہ نئے ایمرجنسی بلاک سے نا صرف ڈویژن بلکہ ملحقہ اضلاع کے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو مزید تیز رفتار علاج میسر ہوگا اورنئے ایمرجنسی بلاک سے بیڈز کی تعداد 600 ہوجائیگی۔اس موقع پر چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام پر عملدرآمد بارے بریفنگ بھی دی  گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...