ضلعی بہبود بورڈ ، 4کروڑ 21لاکھ 87ہزارکے فنڈز جاری

ضلعی بہبود بورڈ ، 4کروڑ 21لاکھ 87ہزارکے فنڈز جاری

تعلیمی وظائف کی 993 درخواستوں پر ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار روپے جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد نے سرکاری ملازمین کی تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ اور تجہیز و تکفین گرانٹ کی 1481 درخواستیں منظور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے ۔تعلیمی وظائف کی 993 درخواستوں پر ایک کروڑ 92 لاکھ 7 ہزار روپے ، شادی گرانٹ کی 295 درخواستوں پر ایک کروڑ 62 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ تجہیز و تکفین گرانٹ کی 193 درخواستوں پر 67 لاکھ 55 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر سارہ زینب نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپس، میرج اور ڈیتھ گرانٹس سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی مکمل درخواستوں کی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد انہیں منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ منظور شدہ گرانٹس کی رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ماہانہ امداد کے 25 نئے (فریش) کیسز بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...