سابقہ تلخ کلامی ،مخالف پارٹی پر اسلحہ، ڈنڈوں کیساتھ حملہ
محلہ یوسف آباد کے رہائشی دو گروپوں میں رنجش چلی آ رہی تھی ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ تلخ کلامی پر ملزموں نے مخالف پارٹی پر اسلحہ،تیز دھار آلات اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلحہ ہوکر حملہ کردیا ۔اضافی آبادی محلہ یوسف آباد کے رہائشی دو گروپوں کی آپس میں تلخ کلامی کی وجہ سے سابقہ رنجش چلی آرہی تھی۔ جس کی وجہ سے ایک گروپ نے ڈنڈے سوٹے تیز دھار ہتھیار اور آتشی اسلحہ سمیت دوسرے گروپ پر حملہ کردیا اور جھگڑے میں متعدد افراد مضروب ہوگئے اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments