اسلامیہ ہائی سکول میں سولر سسٹم تنصیب کی افتتاحی تقریب
سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل نے افتتاح کیا، سکولوں میں سہولیات فراہمی ہدایت
گوجرہ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ میں سولر سسٹم فیز تھری کی تنصیب کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ راحیلہ جمیل نے سولر سسٹم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرڈی ای او سیکنڈری ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری شاہد خوشنود بھی ہمراہ تھے ۔ راحیلہ جمیل نے خطاب میں کہا حکومت معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہمی، صفائی ، طلبہ کو پینے کے صاف پانی کی سہولت اور گرین انرجی کے فروغ کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے ۔ تعلیمی اداروں میں صاف ستھرا، صحتمند اور سازگار ماحول طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ سکولوں میں ناقص صفائی اورسہولیات کی عدم فراہمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بعد ازاں راحیلہ جمیل اور شاہد خوشنود نے سکول میں کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، لائبریری، سٹاف روم اور کلاس رومز کا جائزہ لیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔راحیلہ جمیل نے سولر سسٹم فیز تھری کے کامیاب منصوبے پر سکول پرنسپل منور واہلہ اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اعظم، محمد بوٹا، سیف الرحمان بزمی، فاروق، نصیر ، محسن رضا اور تمام سکول سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments