کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم فضائیہ پر شاندار تقریب

کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم فضائیہ پر شاندار تقریب

کیڈٹس کی پریڈ، کوآرڈینیشن ڈرل ، کراٹے کے مظاہرہ ، حب الوطنی پرتقاریر

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم فضائیہ کے موقع پر شاندار تقریب ہوئی۔کیڈٹس نے پریڈ، حمزہ فلائٹ کوآرڈینیشن ڈرل اور کراٹے کے مظاہروں کے ذریعے نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔لڑکے اور لڑکیوں دونوں کیڈٹس نے کراٹے میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹ ونگ کمانڈر ارسلان اور فلائٹ لیفٹیننٹ ریدا تھے ۔ ونگ کمانڈر ارسلان 2019 کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا حصہ تھے جس میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا۔اپنے خطاب میں ونگ کمانڈر ارسلان نے کہا کیڈٹ کالج جھنگ کے کیڈٹس پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور پاک فضائیہ انکے استقبال کیلئے بے تاب ہے ۔ ہر کیڈٹ میں اگلا ایم ایم عالم بننے کی صلاحیت موجود ہے ۔فلائٹ لیفٹیننٹ ردا نے کہا بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو جذبہ بلند رکھنے کی تلقین کی۔کمانڈنٹ کیڈٹ کالج جھنگ مغیرہ بن صہیب نے کہا ادارہ قومی خدمت کیلئے پرعزم ہے ۔ کالج کو پاک فضائیہ سے وابستگی اور شہید ایم ایم عالم سمیت ائیر چیف مارشل ریٹائرڈ سہیل امان جیسی وراثت پر فخر ہے ۔انہوں نے اپنا خطاب علامہ اقبالؒ کے اس شعر پر ختم کیا۔\"جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ\"۔آخر میںشرکا نے کمانڈنٹ اور مہمانان خصوصی کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...