بکر منڈی شورکوٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد
تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رہے گی:شفیق پسروری،مولانا آصف معاویہ
شورکوٹ،جھنگ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے زیر اہتمام بکر منڈی شورکوٹ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوئی ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر علامہ رانا شفیق خان پسروری، اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر حافظ سلمان اعظم، قاری یاسین حیدر، مولانا آصف معاویہ سیال، مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے سرپرست اعلیٰ مولانا رفیق شورکوٹی اور امیر ضلع حافظ ثاقب سرور ساقی نے خطاب کیا۔ رانا شفیق خان پسروری نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے ، 7 ستمبر 1974 ملکی تاریخ کا اہم اور یادگار دن ہے ، جب قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ ہمارے اسلاف نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دیں ۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments