جھنگ:قیدیوں کا فرار ناکام بنانے کیلئے اسکیپ پریوینشن سیل قائم

جھنگ:قیدیوں کا فرار ناکام بنانے  کیلئے اسکیپ پریوینشن سیل قائم

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)قیدیوں اور حوالاتیوں کے فرارکے امکانات کے تدارک کیلئے جھنگ پولیس کا اہم اقدام، اسکیپ پریوینشن سیل قائم کردیا گیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سیل کے انچارج ہونگے جبکہ انچارج سکیورٹی، پی ایس او، آر آئی، لائن افیسر اور سپیشل برانچ کا نمائندہ ممبر ہونگے ۔ سکیورٹی انتظامات میں موجود خامیوں کی نشاندہی، فوری اصلاح اور بعد ازاں عملدرآمد کی دوبارہ تصدیق سیل کی اہم ذمہ داری ہوگی۔ سنگین مقدمات میں ملوث اور زیادہ سکیورٹی خطرے والے قیدیوں کے رسک فیکٹر کے تحت اضافی حفاظتی اقدامات تجویز کئے جائینگے ۔ خصوصی سیل قیدیوں کی حوالات، عدالت، جیل اور ہسپتال منتقلی کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرے گا۔ تھانہ جات کی حوالات، قیدیوں کی نقل و حرکت، حوالات ڈیوٹی، ہتھکڑیوں، بخشی خانوں اور قیدیوں کی منتقلی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...