تاندلیانوالہ میں ای سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب
کھائی بنگلہ پٹرولنگ پولیس کی بیٹ بڑھانے ، وکلاکو کچہری میں سکیورٹی کامطالبہ
تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا ) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ میں ای سہولت سنٹر کے حوالے سے افتتاحی تقریب شرکت کی،وکلانے انکا والہانہ استقبال کیا ۔صدر بار ملک مصطفیٰ وٹو،جنرل سیکرٹری علی رضا ساجدنے گلدستے پیش کیے ۔ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد مہر سعید،ڈی ایس پی اعجاز بٹ،ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری مشتاق بھی ہمراہ تھے ۔ تقریب میں علاقے بھر کی سماجی، سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آر پی او نے فیتہ کاٹ کر اور اینٹ لگا کر ای سہولت سنٹر کا افتتاح کیا ۔ ملک مصطفیٰ وٹو نے خطاب میں کھائی بنگلہ پٹرولنگ پولیس کی بیٹ بڑھانے اور احاطہ کچہری میں وکلاکیلئے الگ گیٹ پر پولیس سکیورٹی فراہم کا مطالبہ کیا ۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ وکلابار کو 18سہولیات فراہم کی جائیں گی،ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ہفتہ میں ایک دن گاڑی فراہم کی جائیگی،صدر بار کے مطالبات پر عمل کیاجائیگا،منشیات فروشوں کو ختم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات کررہے ہیں،آر پی او نے نارکوٹکس کیسز میں وکلاکو پولیس کے ساتھ تعاون کی درخواست کی اور کہامعاشرے سے برائیوں کو ختم کرنے میں وکلا اپنا کردار ادا کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments