دوافراد سے جیب تراشی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو افراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں زبیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ چوک گھنٹہ گھر کے قریب خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے جیب سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں علی رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ ساتھ بیٹھے ملزموں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments