یوم دفاع کے سلسلہ میں ڈی گراؤنڈ میں سپورٹس فیسٹیول

یوم دفاع کے سلسلہ میں ڈی گراؤنڈ میں سپورٹس فیسٹیول

مارشل آرٹس کا مظاہرہ ،تقاریر ،ملی نغمے پیش،مہمانوں، آفیشلز ،پلیئرزکو تحائف تقسیم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ڈی گراؤنڈ پارک میں ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن اور پاکستان ملٹی مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جسکے چیف آرگنائزر اشتیاق ترابی اور سٹیج سیکرٹری کنیزفضہ اشتیاق تھیں۔رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل،معظم مختار اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،خواجہ نوی،حافظ رانا عبدالوہاب،منظور حسین،رانا قمبر رضا،عمران الحق اعوان، بابائے سپورٹس حاجی رفیع اور اتحاد پولٹری ایسوسی ایشن فیصل آبادکے عہدیداران سہیل بٹ نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا،تقاریر اور ملی نغمے پڑھے اور وطن عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔رانا حماد اقبال نے مہمانوں، آفیشلز اور کھلاڑیوں کو تحائف دیئے ،چیئرمین زبیر رفیق گجر کو فیصل آباد میں کھیلوں کیلئے خدمات پر تاج بھی پہنایا اور اپنے خطاب میں اشتیاق ترابی کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...