پروفیسر ارشاد مرزا کے بیٹے احمد شجاع نے ریسرچ ایوارڈ جیت لیا
اٹلی کی یونیو رسٹی سے سپیشل ریسرچ ایوارڈ جیت کر ماں باپ کا سر فخر سے بلند کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق ڈین پروفیسر ارشاد مرزا کے ہونہار محنتی بیٹے انجینئر احمد شجاع نے ماں باپ کے ساتھ ملک وقوم کا نام روشن کردیا۔ اٹلی کی یونیورسٹی سے سپیشل ریسرچ ایوارڈ جیت کر ماں باپ کا سر فخر سے بلند کردیا ۔بیٹے کی کامیابی میں ماں باپ کی دعائیں ،بیٹے کی لگن شوق محنت شامل ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ارشاد مرزا حافظ آباد سے تعلق رکھتے ہیں آج کل لاہور میں قیام پذیر اور مختلف یونیورسٹریز کے طالبعلموں کو لیکچر زدینے کیساتھ ساتھ یونیورسٹریز میں بطور معاون خدمات بھی انجام دے رہے ہیں ان کامشن طلبہ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے ہر ممکن مدد کرنا ہے پوری قوم خصوصاً مغل برادری کو آپ پر فخر ہے ، امید ہے کہ نوجوان انجینئر احمد شجاع مرزا بھی ملک کو اپنی بہترین خدمات پیش کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments