سماعت سے محروم70بچوں کوہیئرنگ ایڈز تقسیم کرنیکی تقریب
خصوصی افراد کوروشن مستقبل کی طرف لیجانا مشترکہ ذمہ داری:ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،سپیشل بچوں کا ہاتھ تھام کر انہیں روشن مستقبل کی طرف لے جانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے سپیشل ایجوکیشن میں سماعت سے محروم70بچوں میں ہیئرنگ ایڈز کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر مقامی مخیر شخصیت ضیا احمدسمیت سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم، اسسٹنٹ کمشنرز عادل عمر اور رنگزیب گورایہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن سمیت متعلقہ افسر، سماعت سے محروم بچے اور انکے والدین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہیئرنگ ایڈز کی بدولت سماعت سے محروم بچے پہلی مرتبہ آوازوں کو سننے کے قابل ہونگے جو ان کیلئے خوشی اور والدین کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے ۔سپیشل بچوں اور خصوصی افراد کو سہولیات اور مواقع فراہم کرکے معاشرے کا مفید و فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔ سماعت سے محروم بچوں کو ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی انکی تعلیم، شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی گفتگو اور سپیچ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں، ان سے زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں، انہیں معاشرتی سرگرمیوں میں شامل کریں اور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور معاونت کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments