گرلز سکول کی پرنسپل صائقہ شاہین کا الائیڈ سکول سندھیلیانوالی کیمپس کا دورہ

گرلز سکول کی پرنسپل صائقہ شاہین کا  الائیڈ سکول سندھیلیانوالی کیمپس کا دورہ

سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل صائقہ شاہین نے الائیڈ سکول سندھیلیانوالی کیمپس کا خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر الائیڈ سکولز لیاقت کھرل نے انکا استقبال کیا اور انہیں کیمپس کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز اور تعلیمی سہولیات کا معائنہ کروایا۔ صائقہ شاہین نے سکول کے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط، تدریسی سرگرمیوں اور انتظامی امور کو سراہتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیاقت کھرل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سندھیلیانوالی کو تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور انکی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...