آر پی اوکی تقسیمِ انعامات تقریب میں شرکت
سمندری(نمائندہ دنیا)آر پی اوفیصل اباد سہیل اختر سکھیرا نے سمندری میں کالج کی سالانہ تقسیمِ انعامات تقریب میں شرکت کی۔
آر پی او نے خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ اگر کوئی تصاویر یا ویڈیوز کے غلط استعمال سے بلیک میل کرے تو ہرگز بلیک میل نہ ہوں،فوری پولیس سے رابطہ کریں ،پولیس متاثرہ خواتین کو تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کرے گی ۔آر پی اونے جوڈیشل کمپلیکس میں ای خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا ۔صدر بار رانا شعیب عزیز اور جنرل سیکرٹری میاں عبد الوحید نے وکلاکے ہمراہ انکا استقبال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments