وارداتیں ، لاکھوں کاسامان، نایاب نسل کے بکرے چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددمقامات پر وارداتوں میں لاکھوں کاقیمتی سامان چوری کرلیاگیا۔
تھانہ غلام آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں مقبول کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر ڈرل مشین، گرائنڈر، ویلڈنگ پلانٹ، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان اور نقدی چورلے گئے ۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں قائم ڈی گراؤنڈ سے عبدالرؤف کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں نعمان کے گھر کے باہر سے چور بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ لنڈیانوالہ میں نعمان کی زرعی اراضی سے لاکھوں کی سولر پلیٹیں، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان،تھانہ سمن آباد کے علاقے پیپسی روڈ پر خلیل کی حویلی سے چورقیمتی اور نایاب نسل کے لاکھوں کے بکرے اور دیگر سامان اورتھانہ گلبرگ کے علاقے جناح کالونی میں حفیظ کارکشہ چور لے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments