چک جانپور میں قتل کاڈراپ سین، چھوٹا بھائی ہی قاتل نکلا

چک جانپور میں قتل کاڈراپ سین، چھوٹا بھائی ہی قاتل نکلا

ملزم لیاقت گرفتار،گائے اور تین بھیڑوں کی خاطر شہادت سیال کو مار ڈالا

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ مسن کے علاقہ چک جانپور میں دو روز قبل بیدردی سے قتل ہونے والے شہادت کچھیانہ سیال کو مارنے والا کوئی غیر نہیں اسی کا چھوٹا بھائی لیاقت نکلا۔ ایس ایچ او مسن سعید اقبال انچارج چوکی پیرکوٹ سدھانہ چوھدری رمضان نے اندھا قتل دوسرے روز ہی ٹریس کر کے ملزم کوگرفتارکر لیا ۔ملزم نے ایک گائے اور تین بھیڑوں کی خاطر بڑے بھائی کو مار ڈالا جبکہ اراضی پہلے ہی شہادت نے بھائی کو دے دی تھی اسکی گائے اور بھیڑوں پر بھی نظر تھی جس پر اس نے کہا یہ بھی تمہیں دے دوں تو گزارہ کہاں سے کروں گا۔ شہادت کی پہلی بیوی وفات پاگئی تھی، دوسری بیوی نوسربازوں نے نوسربازی کرکے رقم لینے کے بعد واپس بلوا لی تھی ۔مقتول اب جانور رکھ کر گزارہ کر رہا تھا ۔ایس ایچ او تھانہ مسن انچارج چوکی نے فوری طور پر بھائی کزن سمیت دیگر مشکوک افرادکو پکڑ لیا تھا، ملزم لیاقت نے اقبال ِ جرم کر لیا اور آلہ قتل کلہاڑی جس سے گلا کاٹا برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...