کمشنرکاکینال روڈکادورہ، فیصل پلی کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ
راستہ ملنے پر پیپلز کالونی نمبر1کے رہائشی عبداللہ پور چوک باآسانی جاسکیں گے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کینال روڈ پر فیصل پلی کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں کینال سروس لین سے راستہ ملنے پر پیپلز کالونی نمبر1کے رہائشی عبداللہ پور چوک کی طرف بآسانی جاسکیں گے ۔کمشنر فیصل آبادڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے موقع کا دورہ کیا اور ہائی ویز،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ودیگر محکموں کے ہمراہ موقع کا معائنہ کرتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو کینال سروس لین میں گرین بیلٹ سے کینال کی طرف راستہ بنانے کیلئے درمیان میں موجود درخت کو کمشنر آفس ری پلانٹ کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا راستہ دینے سے ون وے کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اوراس اقدام سے حادثات کا خدشہ بھی کم ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments