واسا دفاتر میں انسداد ڈینگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
متعلقہ ڈائریکٹر ماتحت تمام دفتری عمارتوں میں صفائی ستھرائی کا ذمہ دار ہوگا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے تمام دفاتر اور ڈائریکٹوریٹس کو انسداد ڈینگی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹوریٹس فعال اور پیشگی اقدامات کریں اور اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھیں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش کو روکا جا سکے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ متعلقہ ڈائریکٹر اپنے ماتحت تمام دفتری عمارتوں میں صفائی ستھرائی کا ذمہ دار ہوگا اور اس امر کو یقینی بنائے گا کہ دفاتر کی عمارتوں، چھتوں اور پانی کی ٹینکیوں کی صفائی باقاعدگی سے کی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ دفتری احاطوں اور ملحقہ مقامات پر جمع پانی کو ہر صورت ختم کیا جائے تاکہ مچھروں کی افزائش روکی جا سکے اور شہریوں و ملازمین کو ڈینگی کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments