جھنگ : فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 28 فوڈ یونٹس بند، 4 مقدمات
620 لٹر ناقص دودھ، 250 کلو گوشت، 3من سے زائد غیر معیاری مصالحہ جات تلف
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ضلع بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں ماہ 1528 فوڈ یونٹس کی چیکنگ مکمل کرلی۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر کارروائیوں کے دوران خوراک کے معیار اور صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 28 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کو بند جبکہ 4 مقدمات درج کروائے گئے ۔سابقہ نوٹسز اور ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے 157 کاروباری مراکز پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران 620 لٹر ناقص دودھ، 250 کلو گوشت، 3 من سے زائد غیر معیاری مصالحہ جات اور کولڈ ڈرنکس تلف کردی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments