پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ، شیخ قیصر محمود

 پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ، شیخ قیصر محمود

دوبارہ دھرنوں اور محاذ آرائی کی سیاست ملکی مفادات کے خلاف ہے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے سینئر رہنما شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے وفاق پر چڑھائی اور ملک کو سنگین معاشی و انتظامی بحرانوں میں دھکیلنے کی تیاری کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست اور دھرنوں سے قومی معیشت، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا، جبکہ ایسے وقت میں جب ملک بتدریج معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے ، دوبارہ دھرنوں اور محاذ آرائی کی سیاست ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

شیخ قیصر محمود نے کہا کہ وفاق پر چڑھائی کی تیاری دراصل عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی پر حملہ کرنے کے مترادف ہے ، کیونکہ سیاسی انتشار سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہوتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا تشخص بھی مجروح ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین، قانون اور جمہوریت کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔ چنیوٹ سمیت پورے پنجاب اور پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں اور اب لوگ ترقی، روزگار اور خوشحالی چاہتے ہیں، جلاؤ گھیراؤ اور محاذ آرائی نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...