2 روزہ فلڈ لائٹ آل پاکستان اتفاق کبڈی کپ اختتام پذیر علی رضا واہلہ کبڈی کلب فاتح
ٹھیکری والا(نمائندہ دنیا)دو روزہ فلڈ لائٹ آل پاکستان اتفاق کبڈی کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ملک بھر سے نامور کبڈی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔
فائنل مقابلہ علی رضا واہلہ کبڈی کلب اور منڈا پنڈ کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد علی رضا واہلہ کبڈی کلب نے منڈا پنڈ کبڈی کلب کو 6 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔مہمان خصوصی چوہدری غلام حیدر رندھاوا، چوہدری بلال منیر، چیف آرگنائزر کبڈی ٹورنامنٹ سردار یاسر ڈوگر، ناصر سردار ڈوگر اور دیگر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقد انعام دیا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments