چنیوٹ: قوانین کیخلاف ورزی، 8938گاڑیوں کے چالان
شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 8938 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کیے گئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق لائن اینڈ لین کی خلاف ورزی پر 1770، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر 1016، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 2472، سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 1345، اوور لوڈنگ پر 317 جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے 172 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی 558 چالان کیے گئے ۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے قانونی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ، اس لیے شہری اپنے اور دوسروں کے محفوظ سفر کے لیے قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments