خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ درست:مسلم لیگ ن

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ درست:مسلم لیگ ن

پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی اداروں کے ساتھ روابط مکمل طور پر منقطع کر لیے تھے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن فیصل آباد نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور اس امرجنسی کے نفاذ کوقانون اور حالات کے مطابق درست قرار دیاہے صوبے کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور وفاق کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے آئین کے عین مطابق اٹھایا گیا ہے ۔سابق وموجودہ اراکین اسمبلی میاں عبدالمنانراجہ دانیال چوہدری فقیرحسین ڈوگر میاں عرفان منانخلیل طاہر سندھوچوہدری ظفراقبال ناگرہراناعلی عباس خاں اور شیخ ذوالفقار احمد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کا سہارا لے کر وفاقی اداروں کے ساتھ روابط مکمل طور پر منقطع کر لیے تھے ، جس سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑی۔خیبر پختونخوا کی حکومت \"دانستہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹ چکی تھی۔اس کی امن و امان قائم کرنے کی نہ تو نیت تھی اور نہ ہی صلاحیت، بلکہ صوبے کی مشینری اور فنڈز کو اسلام آباد اور دیگر شہروں پر دھاوے بولنے اور احتجاجی سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا صوبے کو وفاق کے مدمقابل کھڑاکرنے کی کوشش کررہی تھی جسے روکنا ملکی سالمیت کے لیے روکنا ناگزیر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...