شہدائے کارساز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: ارشد جٹ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ شہدائے کارساز اور جمہوریت کے شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حکمرانی کا چراغ بھٹو خاندان کی قربانیوں اور جمہوری شہدا کے خون سے روشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہدائے کارساز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور جمہوریت، انصاف اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ شہید کبھی نہیں مرتا بلکہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ، شہید کی موت قوم کی حیات ہے ۔ پیپلز پارٹی کے کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں شہدا کے نامکمل مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور جمہوری راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments