احمد پور سیال : المدینہ کالونی کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم

احمد پور سیال : المدینہ کالونی کے رہائشی بنیادی سہولیات سے محروم

سڑکوں و گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں:اہل علاقہ

احمد پور سیال (نمائندہ دنیا) شہر کی قدیم پانچ مرلہ سکیم المدینہ کالونی مسائل کی تصویر بن گئی۔ دو ہزار سے زائد گھرانے تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جبکہ متعدد حکومتیں گزرنے کے باوجود علاقے کے مسائل حل نہیں ہو سکے ۔کچی سڑکیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلیاں اہل علاقہ کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بارش کے دوران راستوں پر پانی اور کیچڑ جمع ہونے سے آمدورفت مزید دشوار ہو جاتی ہے ۔ بچوں، بزرگوں، خواتین اور مریضوں کو بالخصوص پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق راستوں کی خستہ حالی کے باعث بارش کے دنوں میں میت کو قبرستان تک لے جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ شہریوں نے منتخب عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ المدینہ کالونی کا سروے کروا کر ترقیاتی منصوبہ بنایا جائے اور سڑکوں و گلیوں کو پختہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اہل علاقہ نے سوال اٹھایا ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید کتنے سال انتظار کرنا پڑے گا؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...