چنیوٹ:ڈی سی کا محلہ دلخوشاب میں صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ایم ڈی واسا محمد عارف اور منیجر ستھرا پنجاب حمزہ امجد کے ہمراہ محلہ دلخوشاب کا دورہ کیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ کی تلفی اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محلہ دلخوشاب سمیت شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے ، کوڑا کرکٹ بروقت منتقل کیا جائے اور صفائی کے انتظامات کی باقاعدگی سے نگرانی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments