بینک میں کام کے لیے آنیوالے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر قائم نجی بینک کے باہر عبدالرحمان نامی شہری اپنی موٹر سائیکل کھڑی کرکے بینک کے اندر چلا گیا۔
اس دوران نامعلوم ملزموں نے اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرلی اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments