زیڈ سی ڈی ہسپتال میں صغریٰ و رضیہ میموریل بلاک کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے دیہی ثقافتی چوپال کا بھی افتتاح کردیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا) چک نمبر 341 گ ب میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گورنمنٹ زیڈ سی ڈی ہسپتال میں صغریٰ و رضیہ میموریل بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں محمد رفیق سمیت سیاسی، سماجی اور علاقائی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی شعبے اور مخیر حضرات کے تعاون سے صحت اور تعلیم سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے گاؤں کی قدیم روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے قائم دیہی چوپال کا بھی افتتاح کیا، جہاں دیسی چارپائیوں اور روایتی انداز سے پنجاب کی دیہی ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ مہمانانِ خصوصی نے اس فلاحی اور ثقافتی اقدام پر چیئرمین میاں محمد عارف سعید اور اہلِ علاقہ کو مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments