فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے: انتونیو گوتریس

جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے

 فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادیت، انصاف اور وقار ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے تحت غزہ اور مغربی کنارے فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہیں، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں مزید تشدد اور تباہی روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائے۔

انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی بے دخلی بند ہونی چاہیے، مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں زمینوں پر قبضے اور انہدامی کارروائیاں بھی روکی جائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت سے ہی ممکن ہے، فلسطینی بچوں کو خوف کے بغیر تعلیم حاصل کرنے اور خاندانوں کو بے دخلی کے خدشات کے بغیر زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...